0%

ؒتقریب بیاد سیّد ابو الا علیٰ مودودی

مولانا سیّد ابو الا علیٰ مودودی ؒ 06ستمبر 1903کو پیدا ہو ئے  اور 06ستمبر 1979ہی کو اس دار فانی سے کوچ کر گئے ۔ اس لیے مولانا مودودی ؒ کی نسبت سے ماہ ستمبر میں ادارہ معارف اسلامی منصورہ لاہور نے اس سال ایک علمی سیمی نا ر کا اہتمام کیا ۔اس سیمی نا ر سے جناب الطاف حسن قریشی (مدیر اعلیٰ اردو ڈائجسٹ )، جناب مجیب الرحمن شامی (روزنامہ پاکستان )،جناب حسین احمد پراچہ (کالم نگار ) نے خطاب فرمایا !

         انھوں نے اپنی تقاریر میں مو لانا مودودی ؒ کی زندگی کے مختلف پہلوئو ں اور حیات و خدمات پر روشنی ڈالی ۔

         مقریر ین کے مطابق سیّد مودودی ؒ ایک محقق ،مفکر ،مفسر کے ساتھ ساتھ ایک منجھے ہو ئے سیا ست دا ن بھی تھے ۔حکمر انوں اور دنیا داروں سے خوف تو جیسے ان کی کھا ل کے اندر موجود ہی نہیں تھا ۔انتہائی جرأت مند شخصیت کے حامل تھے ، آپ دل نواز ،خوش گوار اور شگفتہ شخص تھے ۔

Begin typing your search above and press return to search.
Select Your Style

You can choose the color for yourself in the theme settings, сolors are shown for an example.