0%

علمی سیمینار

علمی سیمینار

اسلامی نظریا تی کونسل ۔سفارشات پر عمل درآمد  ، رکا وٹیں اور ان کا حل

ادارہ معارف اسلامی ایک علمی و تحقیقی ادارہ ہے ۔ادارے میں تصنیف و تالیف کے علاوہ وقتاًفوقتاًعلمی سیمینار زکا بھی انعقاد کیا جا تا ہے جس میں علمی شخصیات کو مدعو کیا جا تا ہے ۔

ایسا ہی ایک علمی سیمینا ر 14ستمبر 2019کو منصورہ کے نئے تعمیر شدہ ہال میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت قیم جماعت امیر العظیم نے کی۔ مہمان خصوصی اسلامی نظریا تی کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز صاحب تھے ۔

مہمان خصوصی جناب پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اپنے خصوصی خطاب میں اسلامی نظریا تی کونسل کی تشکیل کے ارتقائی مراحل اور اس کی تاریخ کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کیں ۔ آپ نے فرمایا کہ اسلامی نظریا تی کونسل کا وجو د تخلیق پاکستان کے تصور سے جڑا ہو ا ہے ۔قیام پاکستان کے فوراًبعد ڈیپارٹ منٹ آف اسلامک ری کنسٹر کشن کا قیام عمل میں آیا ۔اس کے پہلے سربراہ ڈاکٹر محمد اسد تھے ۔ان کی وفات کے بعد سید سلیمان ندوی کی قیادت میں اسلامی بورڈ تشکیل پا یا ۔بالا ٓخر 1973ء کے آئین میں اسلامی نظریاتی  کونسل کے نام سے یہ ادارہ اب تک مصروف عمل ہے ۔

اس مو قع پر انھوں نے مختصرا ً مشکلا ت ،مسائل اور رکا وٹوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انھوں نے فرمایا کہ ہمارے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ تو بیو رو کریسی ہے ،جو نہیں چاہتی کہ یہاں اسلا م کا نظام آئے ۔دوسری بڑی رکاوٹ ہما را انتخابی نظام ہے اور خود منتخب نما یند ے ہیں جو مسلمان تو ہیں لیکن ان کی اسلامی قانون اور نظام کے ساتھ وہCommitmentنہیں ہو تی جس کی ضرورت ہو تی ہے۔

تقریب سے سابق ممبر اسلامی نظریا تی کونسل ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے بھی خطاب کیا ۔بعد ازاں امیر العظیم قیم جماعت اور ڈاکٹر حافظ ساجد انور نے بھی شرکا سے خطاب کیا ۔

Begin typing your search above and press return to search.
Select Your Style

You can choose the color for yourself in the theme settings, сolors are shown for an example.