0%

افکار اقبال پر علمی و ادبی نشست

ادارہ معارف اسلامی کے زیر اہتمام افکار اقبال کی روشنی میں بدلتے ہو ئے حالات اور سماجی و معاشرتی زند گیوں میں موجود ارتقائی و عمرانی پہلوئو ں کے حوالے سے ایک ادبی نشست کا انعقاد ہو ا ۔مقررین نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:

         علامہ اقبال اور مولانا مودودی ؒ کی فکری نہج کی اٹھان ایک ہی تھی ۔علامہ اقبال معاشرے میں تحمل و بردباری ، رواداری اور دانش و حکمت کے موتی بکھیرتے نظر آتے ہیں ۔وہ ایک اسلامی معاشرے کی تشکیل و تعمیر کے لیے نئے عمرانی و سماجی شعور کے احیا اور تجدید کی ضرورت پر زور دیتے ہیں ۔علامہ اقبال اس دھرتی کے شاعر ،مفکر اور مصور پاکستان ہیں ۔کچھ لو گ اب کہتے ہیں کہ فکر اقبال اب اس جدید دور میں ناقابل عمل یا (Irrelevant) ہے ۔

         مقررین کے مطابق ان کی یہ بات حقائق کے منافی ہے ۔علامہ اقبال کی فکر آج اکیسویں صدی میں بھی اٹھنے والے ہر سوال کاجواب دیتی ہے ۔دوسری طرف امام العصر مولانا سیّد ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کی فکر بھی معاشرے کے اندر ایک صحیح سوچ پیدا کرتی ہے ۔ان کی زندہ تحریروں نے ایک زمانے کو متاثر کیا ہے اور لاکھوں لوگو ں کی زندگیوں میں انقلا ب پیدا کیا ہے ۔

         ضرورت اس امر کی ہے کہ بدلتے ہوئے حالات اور سماجی و معاشرتی زندگی میں سماجی انصاف و ترقی کے لیے فکری و سائنسی بنیادوں پر اس معاشرے کی ایک نئی تشکیل و تعبیر کی جائے جس کے لیے اقبال اور سیّد مودودی ؒ کی فکر سے فائدہ اٹھا یا جا ئے ۔

Begin typing your search above and press return to search.
Select Your Style

You can choose the color for yourself in the theme settings, сolors are shown for an example.