0%

Education Council

Education Council

مجلس علمی ادارہ معارف اسلامی منصورہ، لاہور

ادارے کے علمی پراجیکٹس کی نگران ہے۔ ریسرچ کے لیے نئے موضوعات کا تعین، مسودات کے تجزیے کے بعد طباعت کی منظوری۔ تراجم کے لیے امہات کتب کا انتخاب اور منظوری مجلس علمی کے فرائض میں شامل ہے۔

اس وقت درج ذیل شخصیات اس اہم فورم کی ممبر ہیں۔

ڈاکٹر حافظ ساجد انور

ادارہ کے ڈائریکٹر ہیں۔ فاضل درسِ نظامی، حافظ قرآن اور پی ایچ ڈی ہیں۔ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ (صدر) رہ چکے ہیں۔ JMUIM حلال سرٹیفکیشن باڈی کے روح رواں اور سیکرٹری جنرل ہیں۔ یہ باڈی ملائیشیا کی طرف سے پہلی واحد منظور شدہ باڈی ہے۔ ڈاکٹر صاحب لاہور لیڈز یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔

شیخ القرآن والحدیث مولانا عبدالمالک

مولانا عبدالمالک مرکز علوم اسلامیہ منصورہ کے مدرس اوّل اور شیخ الحدیث ہیں۔ آپ قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن رہے۔ مولانا ملک کے مختلف مدارس میں بھی درس و تدریس کا کام کرتے رہے۔ آپ کو مفتی سیاح الدین کاکاخیلؒ کی رفاقت کی سعادت حاصل ہے۔ ان کے شاگردوں کی تعداد ہزاروں میں ہیں۔

حافظ محمد ادریس

حافظ محمد ادریس کا تعلیمی کیرئیر بڑا شاندار ہے۔ آپ ایم اےعربی اور اسلامیات میں گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم اور پنجاب یونیورسٹی سٹوڈنٹس یونین کے صدر رہے۔ بہترین سیرت نگار ہیں، کئی کتب کے مصنف ومولف ہیں۔ اہلِ قلم میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ جماعت اسلامی پنجاب کے امیر اور مرکز جماعت کے نائب امیر رہ چکے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم

پروفیسر صاحب گورنمنٹ سائنس کالج لاہور کے شعبہ اقتصادیات کے سربراہ اور اسی کالج کے پرنسپل کے طور پرریٹائر ہوئے۔ تنظیم اساتذہ پاکستان کے صدر اور سیکرٹری رہے۔ تنظیم کے میگزین افکار معلم کے ایڈیٹر رہے۔ تربیت گاہوں کے مستقل مربی ہیں۔ جماعت کے رکن اور ایک ضلع کے ناظم شعبہ دعوت وتربیت ہیں۔

خالد رحمٰن

خالد رحمن، پروفیسر خورشید احمدؒ کے قائم کردہ علمی و تحقیقی ادارہ آئی پی ایس (IPS) کے سربراہ ہیں۔ انھیں سالہاسال پروفیسر صاحب مرحوم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ آئی پی ایس کے قیام کے ساتھ ہی اس کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے اور پروفیسر صاحب کی وفات کے بعد اسی ادارہ کے چیئرمین ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر غلام علی خاں

جامعہ پنجاب کے شعبہ اسلامیات کے پروفیسر رہے۔ آپ کا اصل مضمون تقابل ادیان تھا۔ زمانہ طالب علمی ہی سے تحریک سے وابستگی ہے۔ پہلے جمعیت پھرجماعت کے رکن بن گئے۔ جماعتی حلقوں میں بہترین مربی شمار ہوتے ہیں۔ ادارہ معارف اسلامی کے کاموں میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر ممتاز سالک

ڈاکٹر صاحب پنجاب یونیورسٹی شعبہ علوم اسلامیہ کے سربراہ اور شیخ زید سنٹر کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ اور اب جماعت کے رکن ہیں۔ تحریکی کاموں میں دلچسپی لیتے ہیں۔ جامعہ پنجاب میں سروس کے دوران طلبہ و طالبات کو مقالہ جات کی تیاری کے لیے خصوصی طور پر ادارہ کی لائبریری میں بھیجتے رہے۔

پروفیسر راؤجلیل احمد

انگریزی کے استاد ہیں۔ اسلامیہ کالج کے پرنسپل کے طور پر ریٹائرڈ ہوئے۔ بہترین درسِ قرآن دیتے ہیں۔ جمعیت سے تعلق رہا، اب جماعت کے رکن ہیں۔ اپنے حلقے میں مربی کے طور پر معروف ہیں۔ ادارہ ھذا کو اپنے قیمتی مشوروں سے نوازتے رہتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چودھری

سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے۔ فاضل درسِ نظامی بھی ہیں۔ قرآنی علوم پر دسترس رکھتے ہیں۔ قرآن اور سائنس ان کا خاص موضوع ہے۔ وسیع المطالعہ شخصیت کے مالک ہیں۔ ان دنوں پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر آف ایمریٹس ہیں۔

ڈاکٹر محمد اقبال خاں نکیانہ

فاضل مدینہ یونیورسٹی۔ جامع العلوم ملتان کے فارغ التحصیل، عربی بول چال اور تحریر پر عبور حاصل ہے۔ لاہور لیڈز یونیورسٹی میں شعبہ علوم اسلامیہ کے سربراہ ہیں۔ ایک زمانےمیں سید مودودیؒ انسٹی ٹیوٹ میں کام کر چکے ہیں۔ مولانا خلیل احمد حامدی مرحوم ان کی عربی دانی سے بہت متاثر تھے۔

محمد انور گوندل

ادارہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور مجلس علمی کے سیکرٹری ہیں۔ ایم فل اسلامیات کے بعد پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ یکم جنوری 1980ء سے لاہور میں ادارہ کا آغاز ہوا تو پہلے ہی دن سے ادارہ سے وابستہ ہو گئے۔ مختلف کمیٹیوں کی میٹنگز کا انتظام  اور دیگر جملہ انتظامی امور ان کی ذمہ داری ہے۔ زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے رکن اور پنجاب یونیورسٹی جمعیت کے ناظم رہے۔ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ سٹوڈنٹس یونین کے صدر منتخب ہوئے۔ انھیں محترم میاں طفیل محمدؒ ، چودھری رحمت الٰہیؒ ، مولانا خلیل احمد حامدیؒ، نعیم صدیقیؒ، ملک غلام علیؒ، چودھری محمد اسلم سلیمیؒ،  پروفیسر آسی ضیائیؒ، مولانا شبیر احمدؒ ، الیف الدین ترابیؒ اور احمد جمیل رانا کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی ملا۔ جماعت اسلامی لاہور کے رکن کی حیثیت سے مختلف ذمہ داریاں نبھائیں۔

Begin typing your search above and press return to search.
Select Your Style

You can choose the color for yourself in the theme settings, сolors are shown for an example.