مجلسِ منتظمہ ادارہ معارف اسلامی منصورہ، لاہور
مجلس منتظمہ ادارہ معارف اسلامی کی رجسٹرڈ سپریم باڈی ہے۔ ممبران کی تعداد 9/10 ہوتی ہے۔ ہر تین سال بعد عہدے داران کا انتخاب ہوتا ہے۔ ادارہ کے جملہ اختیارات یعنی بجٹ کی منظوری، سٹاف کا تقرر و عزل اور مجلس علمی کا تقرر وغیرہ، مجلس منتظمہ کے پاس ہیں۔
موجودہ سیشن کے ممبران درج ذیل ہیں:
ڈاکٹر فرید احمد پراچہ
صدر مجلس منتظمہ
ڈاکٹر فرید احمد پراچہ معروف عالم دین اور جماعت اسلامی کے رہنما مولانا گلزار احمد مظاہری مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔ پی ایچ ڈی ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر رہے ہیں۔ علما اکیڈیمی منصورہ کے ڈائریکٹر ہیں۔ کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ اس وقت امیر جماعت اسلامی پاکستان کے مشیر ہیں۔ 2002ء میں قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔ پنجاب یونیورسٹی سٹوڈنٹس یونین کے صدر رہے۔ ایم اے اسلامیات اور لاء گریجوایٹ ہیں۔
ڈاکٹر حافظ ساجد انور
سیکرٹری مجلس منتظمہ
ادارہ کے ڈائریکٹر اور مجلس منتظمہ کے سیکرٹری ہیں۔ فاضل درسِ نظامی، حافظ قرآن مجید اور اسلامک سٹڈیز میں پی ایچ ڈی ہیں۔ لاہور لیڈز یونیورسٹی میں اسسٹنٹ ایٹ پروفیسر، حلال سرٹیفکیشن کے سیکرٹری جنرل ہیں۔ جامع مسجد سید مودودی انسٹی ٹیوٹ کے خطیب اور مسجد کمیٹی کے صدر ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رہے ہیں۔
محترم راشد نسیم
ممبر مجلس منتظمہ
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر رہے ہیں۔ کراچی سے تعلق ہے۔ ادارہ معارف اسلامی کراچی اور لاہور دونوں اداروں کے نگران ہیں۔ زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ رہے ہیں۔ ان کا میدانِ کار تعلیم ،اسلامیات اور سیاسیات ہیں۔ جماعت کے تربیتی و دعوتی نظام میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔
محترم حافظ محمد ادریس
ممبر مجلس منتظمہ
حافظ محمد ادریس صاحب پنجاب یونیورسٹی سٹوڈنٹس یونین کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ کئی سال کینیا میں جماعت کا کام منظم کرتے رہے۔ واپسی پر مختلف جماعتی ذمہ داریاں نبھائیں مثلاً نائب قیم مرکز، امیر صوبہ پنجاب، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، ڈائریکٹر ادارہ معارف اسلامی، منصورہ لاہور۔ آج کل سینئر ریسرچ سکالر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
محترم سجاد میر
ممبر مجلس منتظمہ
زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ہمدرد رہے۔ عملی زندگی میں شعبہ صحافت سے وابستہ ہو گئے۔ مختلف اخبارات میں سینئر صحافی کے طور پر کام کیا۔ آج کل ٹی وی میں اینکرپرسن اور تجزیہ کار کے طور پر پاکستان اور اسلام سے محبت کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے برملا اظہار کرتے ہیں۔ مولانا سیدابوالاعلیٰ مودودیؒ سے قلبی تعلق رکھتے ہیں۔
محترم ڈاکٹر اشتیاق احمد گوندل
ممبر مجلس منتظمہ
طالب علم تھے تو طلبہ کی سب سے بڑی تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ کے سیکرٹری جنرل (معتمد عام) رہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں تیس سال سے زائد عرصہ تک استاد رہے۔ جامعہ پنجاب شعبہ علوم اسلامیہ اور شیخ زید اسلامک سنٹر سے وابستہ رہے۔ حال ہی میں انھیں رحمۃ للعالمین چیپٹر پنجاب کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ آج کل لاہور لیڈز یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر ہیں۔
محترم شاہد وارثی
ممبر مجلس منتظمہ
محترم خواجہ ظفر الہٰی
ممبر مجلس منتظمہ








